کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولیاں لگنے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سکھن تھانے کی حدود کیٹل کالونی نمبر 10 میں نامعلوم سمت سے آکر گولی لگنے سے 45 سالہ اسلام گل ولد علی شیر زخمی ہو گیا۔ واقعہ بلال مسجد کے قریب پیش آیا۔ زخمی کو فوری طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ عزیز آباد تھانے کی حدود حسین آباد میمن مسجد کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 26 سالہ جانیا شاہ ولد غلامث سردار شاہ زخمی ہو گیا جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔