• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاری، بہار کالونی میں ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لیاری بہار کالونی میں گلی میں بیٹھے افراد پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو افراد 28 سالہ کامران ولد فدا اور 40 سالہ احمد ولد ولی محمد زخمی ہوگئے۔ دوران علاج احمد نے دم توڑ دیا۔ ایس ایچ او ساجد دھاریجو کے مطابق مقتول اور زخمی کا تعلق کچھی کمیونٹی سے ہے اور دونوں آپس میں دوست ہیں۔ایس ایچ او نے بتایا کہ دونوں کے گھر والوں نے تاحال کسی پر شک کا اظہار نہیں کیا ہے اور نہ ہی انھیں کوئی دھمکی وغیرہ ملی ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید