کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ظفر احمد راجپوت نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس ظفر احمد راجپوت سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ، صوبائی وزراء شرجیل انعام میمن ،ضیاء لنجار اور ناصر حسین شاہ سمیت سندھ ہائی کورٹ کے ججز اور بارز ایسوسی ایشنز کے عہدیداران سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس کراچی میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی تقریب حلف برداری منعقد کی گئی ، تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی شریک ہوئے۔ تقریب میں سندھ ہائی کورٹ کے ججز جسٹس فیصل کمال عالم ،جسٹس ارشد حسین ،جسٹس عبد المبین لاکھو ،جسٹس عمر سیال ، جسٹس عدنان کریم میمن ،جسٹس یوسف علی سعید ، جسٹس محمود اے خان ،جسٹس ذوالفقار علی سانگی،جسٹس حسن اکبر، جسٹس فیض شاہ ،جسٹس خالد حسین شاہانی ،جسٹس تسنیم سلطانہ ،جسٹس ثناء اکرم منہاس ، جسٹس عبدالرحمان ، جسٹس علی حیدر ادا اور جسٹس نثار احمد بھنبرو بھی شریک ہوئے ۔تقریب حلف برداری میں صوبائی وزرا شرجیل انعام میمن ،ضیاء لنجار، ناصر حسین شاہ، مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب ، ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار ، اولمپئن ارشد ندیم بھی شریک ہوئے ۔ تقریب میں ایڈووکیٹ جنرل سندھ جواد ڈیرو ،سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان بھی شریک ہوئے۔