کراچی (نیوز ڈیسک)اسرائیل کی جدید فوجی ٹیکنالوجی کی غزہ میں آزمائش، مغرب میں طلب ، صہیونی ریاست غزہ کی جنگ کو اپنی نئی فوجی ٹیکنالوجی کی مارکیٹنگ کیلئے استعمال کر رہی ہے۔ اسرائیلی کارروائیوں پر تنقید کے باوجود روسی خطرہ پریورپی و امریکی خریدار دلچسپی لے رہے ہیں۔ وال اسٹریٹ جرنل میں تل ابیب سے رپورٹ کے مطابق اسرائیل غزہ میں جاری جنگ کو اپنے جدید فوجی آلات اور ٹیکنالوجی کی جانچ اور تشہیر کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ مغربی ممالک، خاص طور پر یورپی اور امریکی خریدار، روس کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر اسرائیل کی اسلحہ اور فوجی ٹیکنالوجی میں دلچسپی لے رہے ہیں۔