اسلام آ باد (رانا غلام قادر، تنویر ہاشمی) پاکستان کیلئے عالمی مالیاتی فنڈ کےایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہوگا،بورڈ اجلاس میں ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسلیٹی پروگرام کا دوسرا اور کلائمٹ فناننسنگ کا پہلا جائزہ منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے پاکستان کے لیے ایک ارب بیس کروڑ ڈالرز کی اقساط فوری طور پر جاری کی جائیں گی،آئی ایم ایف کی اقساط ملنے سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر مزید بڑھ جائیں گے اور ڈالرکےمقابلے میں روپے کی قدر مزید مستحکم ہونے کا امکان ہے،آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈکے اجلاس میں پاکستان کے لیے ای ایف ایف پروگرام اورکلائمٹ فناننسنگ کے تحت فنڈزجاری کرنے کا جائزہ لیا جائے گا،بورڈکی منظوری سےپاکستان کودونوں پروگراموں کےتحت مجموعی طور پر ایک ارب20کروڑ ڈالرز کی اقساط ملیں گی،قرض پروگرام کےتحت پاکستان کوایک ارب ڈالرزکی اگلی قسط اورکلائمٹ فناننسنگ پروگرام کےتحت پاکستان کو20کروڑ ڈالرز کی قسط ملے گی، پاکستان کودونوں پروگراموں کے تحت ملنےوالی رقم بڑھ کر3ارب 30کروڑڈالرز ہوجائےگی، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 14 اکتوبر کو سٹاف سطح کا معاہدہ ہوا تھا۔