کراچی(نیوزڈیسک)افغان طالبان کے پاکستان سے تجارت روکنے کے فیصلے کے بعد افغانستان میں ادویات کا بحران پیدا ہوگیا۔طالبان حکومت کے نائب سربراہ اور معاشی امور کے نگران عبدالغنی برادر نے حال ہی میں پاکستان سے ادویات کی درآمد پر مکمل پابندی کا اعلان کیا تھا۔عبد الغنی برادر نے پاکستانی ادویات کے معیار کو ’ناقص‘ قرار دیتے ہوئے افغان درآمد کنندگان کو ہدایت دی تھی کہ وہ 3 ماہ کے اندر پاکستانی کمپنیوں کے واجبات ادا کریں اور ادویات کے لیے نئے ذرائع تلاش کریں۔ تاہم جرمن میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق افغانستان کے لیے نئے سپلائرز ڈھونڈنا آسان نہیں۔