• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی فل سپیکٹرم ڈیٹرنس: خطے کا حقیقی ’’نیو نارمل‘‘ جو بھارتی جارحیت کو روکتا ہے، سِس جائزہ

اسلام آباد (صالح ظافر) سینٹر فار انٹرنیشنل سٹریٹیجک اسٹڈیز( سِس) نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کا ’’نیو نارمل‘‘ کا بیانیہ جوہری ہتھیاروں سے لیس جنوبی ایشیا کے لیے عدم استحکام کا باعث بن رہا ہے، اصل ’’نیو نارمل‘‘ کی تعریف پاکستان کی ’’فل سپیکٹرم ڈیٹرنس‘‘ سے ہوتی ہے، جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ بھارت کے جنگی نظریات کو مسلسل روک لگائے ہوئے ہے۔ اس نے متنبہ کیا ہے کہ نئی دہلی کا یہ رویہ مستقبل کے بحرانوں میں سنگین کشیدگی کو جنم دے سکتا ہے۔ یہ جائزہ اتوار کو یہاں منعقدہ ’’ارتقاء پذیر علاقائی سلامتی کی حرکیات: پاکستان-آسٹریلیا کے اسٹریٹیجک مفادات کا اکھٹا ہوناــ‘‘ کے موضوع پر آسٹریلوی اسکالرز اور حکام کے ساتھ سِس ڈائیلاگ کے دوران سامنے آیا۔ سِس کے نمائندوں نے دلیل دی کہ بھارت کا ’’نیو نارمل‘‘ کا بیانیہ کشیدگی بڑھانے والے رویے کو معمول پر لانے اور انسداد دہشت گردی کی آڑ میں یکطرفہ فوجی حملوں کو جائز قرار دینے کی کوشش کرتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید