پشاور (کرائم رپورٹر)پشاور کے علاقے فقیرآباد میں60 سالہ افغان باشندے کو نامعلوم افرا د نے فائرنگ کرکے قتل کردیا جبکہ متنی روڈ پر شہری سے نئی موٹرسائیکل چھین لی گئی ہے ۔ تھانہ فقیرآباد پولیس کو بریالے ولد شینا خان سکنہ افغانستان نے بتایاکہ وہ عامر ایوب کالونی کے رہائشی ہیں، اس کا 60 سالہ والد شینا خان کسی کام کی غرض سے گھر سے نکلا ،اس دوران عامر ایوب کالونی نزد شاہد جنرل سٹورنامعلوم افراد نے موٹرسائیکل پر آکر ان پر فائرنگ کردی جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ ادھر تھانہ متنی پولیس کی حدود میں تحسین اللّٰہ سےموٹرسائیکل چھین لی گئی،پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے ملزموں کی شناخت کا کام شروع کردیا ہے ۔