پشاور (نیوز رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سجاد بنگش کو انصاف یوتھ ونگ کا مرکزی نائب صدر نامزد کر دیا گیا اس موقع پر انہوں نے انصاف یوتھ کے آرگنائزر خالد خورشید، مرکزی صدر انصاف یوتھ ونگ احسان طور اور مرکزی جنرل سیکرٹری مبشر عباسی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ماضی کی طرح آئندہ بھی پوری محنت، دیانت اور لگن کے ساتھ تنظیم کی مضبوطی اور نظریاتی جدوجہد کو آگے بڑھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ویژن تحریکِ حقیقی آزادی کو عملی جامہ پہنانا ان کی اولین ترجیح ہے اور وہ اپنی تمام تر صلاحیتیں، توانائیاں اور وقت پارٹی کی مضبوطی و نظریہ کی جدوجہد کیلئے بروئے کار لائیں گے اور بانی پی ٹی ائی عمران خان کی رہائی کی تحریک میں بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کرئینگے۔سجاد بنگش نے عزم ظاہر کیا کہ وہ نوجوانوں کو متحرک کرنے، تنظیمی ڈھانچے کو مؤثر بنانے اور پارٹی کے نظریے کو گھر گھر پہنچانے میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔