• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری گودام سے گندم چوری کیس میں تفتیشی آفیسر کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا

پشاور(نیوز رپورٹر) اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت نے نوشہرہ اضاخیل میں سرکاری گودام سے 19 کروڑ 60 لاکھ روپے کی گندم چوری کرنے کے کیس میں تفتیشی آفیسر کا بیان ریکارڈ کرلیا جبکہ اگلی پیشی پر استغاثہ کے مزید گواہان بھی طلب کر لی۔ کیس کی سماعت اینٹی کرپشن کورٹ خیبر پختونخوا کے جج آصف رشید نے کی۔ پراسیکیوشن کے مطابق گندم سکینڈل میں نامزد پانچ ملزمان پر فرد جرم عائد ہے ،ملزمان میں محمد ارشد ، محمد خالد ، قاضی جنید ، طلاءمحمد اور محمدعاطف شامل ہیں جبکہ عثمان عابد شاہ تاحال روپوش ہیں ، ملزمان اضاخیل نوشہرہ کے گندم گودام میں ملازم تھے اور ملی بھگت سے 1700 ٹن گندم غائب کی ہے اور قومی خزانے کو 19 کروڑ 60 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا ہے ، ملزمان کے خلاف تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ٹرائل شروع کیا گیا ہے گزشتہ روز ملزمان کی جانب سے بریت کے لیے بھی درخواست دائر کردی گئی عدالت نے درخواست پر مزید سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کردی۔
پشاور سے مزید