• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رائٹ سائزنگ پالیسی؛ پاکستان پوسٹ نے 466 پوسٹیں ختم کردیں

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)پاکستان پوسٹ نے وفاقی کا بینہ کی رائٹ سائزنگ پالیسی تحت ملک بھر میں گریڈ 2 تا 14 ملازمین کی خالی 466 پوسٹیں ختم ( Abolish)کر دیں، جو آ سامیاں ختم کی گئی ہیں ان میں یو ڈی سی ،ایل ڈی سی ،کلرک ، ٹائم اسکیل کلرک ، پوسٹ مین، میل پئن، پورٹر،پوسٹل کلرک ،اے ایس پی او، ایس وی اور رنر کی آسامیاں شامل ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل کی ہدایت پر تمام پوسٹل سرکلز کو ختم پوسٹ کی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا۔ وفاقی وزارت مواصلات کی منطوری سے نوٹیفیکیشن جاری ۔نوٹیفیکیشن کے مطابق سکیل 2کی سب سے زیادہ 216 اور سکیل 9کی 141پوسٹس ختم کی گئیں۔

اہم خبریں سے مزید