ملتان (سٹاف رپورٹر)ہائیکورٹ ملتان بینچ نے ایم ڈے اے کی جانب سے فاطمہ جناح کالونی کے مکینوں پر بھاری جرمانوں کی وصولی کے عمل کو روکدیا ہے۔ جسٹس سید احسن رضا کاظمی نے درخواست پر سماعت کے بعد حکم جاری کیا۔ درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا کہ سوسائٹی کے رہائشیوں کو بنیادی سہولیات میسر نہیں، اس کے باوجود بھاری جرمانے عائد کرنا غیر قانونی اور ناانصافی ہے۔وکیلِ درخواست گزار چوہدری ساجد اقبال نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے بتایا کہ ایم ڈے اے نے بغیر کسی جواز کے رہائشیوں پر مالی بوجھ ڈال دیا ہے، جبکہ سوسائٹی میں بنیادی سہولیات تک فراہم نہیں کی گئیں۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد جرمانوں کی وصولی کے عمل کو فوری طور پر روکنے کا حکم جاری کر دیا۔