• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی منڈی میں چاول ڈمپ کرنا بند کرو یا نئے ٹیکس بھگتو، ٹرمپ کی بھارت کو دھمکی

واشنگٹن (جنگ نیوز)امریکی منڈی میں چاول ڈمپ کرنا بند کرو یا نئے ٹیکس بھگتو،ٹرمپ کی بھارت کو دھمکی، 50فیصد درآمدی ٹیرف کے اوپر مزید اضافے کا خطرہ، امریکی کسانوں کی شکایات پر ٹرمپ نے سخت ردعمل دیا۔ انڈی پنڈنٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو سخت انتباہ دیا ہے کہ وہ امریکی منڈی میں چاول ‘ڈمپ’ کرنا بند کرے ورنہ نئی درآمدی ٹیکس (ٹیرف) عائد کی جائیں گی۔ یہ ممکنہ محصولات پہلے سے موجود 50 فیصد ٹیکس کے اوپر لگیں گے۔ ٹرمپ نے یہ بیان امریکی کسانوں، قانون سازوں اور زرعی سیکرٹری بروک رولنز کے ساتھ ملاقات کے دوران دیا، جہاں کسانوں نے بھارت اور دیگر ایشیائی ممالک سے درآمدات کی وجہ سے فصلوں کی قیمتیں گرنے کی شکایت کی۔

اہم خبریں سے مزید