• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب کے باوجود پاکستان کا معاشی استحکام برقرار رہا، آئی ایم ایف

اسلام آباد( تنویر ہاشمی/ مہتاب حیدر ) آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق پاکستان نے تباہ کن سیلاب کے باوجود قرض پروگرام پر سختی سے عملدرآمد کیا جس سے معاشی استحکام برقراررہااور اندرونی و بیرونی مالی صورتحال میں بہتری آئی ، ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو مجموعی طورپر ایک ارب 20کروڑ ڈالر قرض ملے گاجن میں ایک ارب ڈالر قرض توسیع پروگرام اور 20کروڑ ڈالر موسمیاتی تبدیلی کےاثرات سے نمٹنے کےلیے پہلی قسط کی منظوری دی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق پاکستان نے پروگرام کے تحت اصلاحات پروگرام پر عملدرآمد کیا جس سے حالیہ متعدد معاشی جھٹکوں کے باوجود معاشی استحکام برقراررکھنے میں مدد ملی ، جی ڈی پی گروتھ میں اضافہ ہوا، مہنگائی کی شرح متوقع اندازوں کے اندر رہی اور بیرونی ادائیگیوں کے توازن برقرار ہے، عالمی صورتحال کے مد نظر پاکستان کو میکرو اکنامک استحکام کے تسلسل کےلیے پالیسیوں کو جاری رکھنا ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید