• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور قطر کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں، وزیر اعظم

اسلام آباد ( نیو زرپورٹر)وزیر اعظم شہباز شریف نے قطر کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہورہے ہیں، پاکستان کے عوام قطر کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں،منگل کو یہاں قطر کے قومی دن کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ قطر کے قومی دن کی تقریب میں شرکت باعث مسرت ہے، پاکستان کے قطر کے ساتھ دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں، انہوں نے قومی دن کے پرمسرت موقع پر قطر کی قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امیر قطر کی مدبرانہ قیادت میں برادر ملک کی نمایاں ترقی پر خوشی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے دفاعی پیداوار ، تجارت ، سرمایہ کاری ، عوام کے مابین رابطوں سمیت کثیر الجہتی تعلقات ہیں اور ہم مشترکہ خوشحال مستقبل کیلئے مل کر کام کرنے کیلئے پرعزم ہیں، انہوں نے قابل تجدید توانائی ، رئیل سٹیٹ ، انفراسٹرکچر سمیت مختلف شعبوں میں قطر کی سرمایہ کاری اور پاکستان کی اقتصادی ترقی میں کردار کو بھی سراہا ۔
اہم خبریں سے مزید