کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرکٹ آسٹریلیا کی ایڈوانس ریکی ٹیم دورہ مکمل کرنے اور لاہور میں انتظامات کا جائزہ لینےکے بعد وطن واپس روانہ ہوگئی۔ ٹیم نے قذافی اسٹیڈیم ، ایل سی سی اے گرائونڈ اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا بھی دورہ کیا ، وفد کو کمشنر ہاوس میں ضلعی انتظامیہ ، سیکورٹی اداروں اور متعلقہ اداروں نے بریفنگ دی گئی۔ آسٹریلین ٹیم کو آئندہ ماہ کے آخر میں تین ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل کیلئے پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق سیریز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی ۔ شیڈول پر دونوں بورڈز میں بات چیت جاری ہے۔ سیریز 27 یا 28 جنوری سے شروع کرنے کا آپشنزیر غور ہے۔ سیریز کے بعد دونوں ٹیمیں سری لنکا روانہ ہو جائیں گی ۔