• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان انڈر 19 ٹیم اے سی سی ایشیا کپ کیلئے بدھ کو کراچی سے دبئی پہنچ گئی۔ آٹھ ٹیموں کا ون ڈے ٹورنامنٹ 12 سے 21 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔ پاکستان گروپ اے میں بھارت، ملائیشیا اور یو اے ای کے ساتھ ہے۔ پاکستان اپنا پہلا میچ 12 دسمبر کو ملائیشیا کے خلاف کھیلے گا۔ ٹیم کے مینٹور اور منیجر سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ہم نے کھلاڑیوں کو مکمل اعتماد اور بھرپور سپورٹ فراہم کی ہے، سات روزہ کیمپ میں کھلاڑیوں نے سخت محنت کی ہے۔
اسپورٹس سے مزید