کراچی(اسٹاف رپورٹر) نارتھ کراچی سیکٹر فائیو سی ٹو پیلا اسکول کے قریب واقع گھر سے 45 سالہ عارف ولد رمضان کی پھندا لگی لاش ملی ،پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ متوفی معاشی حالات کی وجہ سے پریشان تھا اور اسی وجہ سے اس نے رسی کی مدد سے پھندا لگا کر مبینہ خودکشی کی ہے۔