ملتان(سٹاف رپورٹر ) ضلع ملتان میں تین روزہ قومی پولیو مہم 15 دسمبر سے شروع ہو رہی ہے، جس کے دوران ضلع بھر میں پانچ سال تک کی عمر کے 10 لاکھ 21 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں انتظامیہ نے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ڈپٹی کمشنر ملتان محمد نعمان صدیق کی زیر صدارت پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اہم اجلاس منعقد ہوا۔