اسلام آباد (صالح ظافر) وزیراعظم شہباز شریف آج ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں روسی صدر ولادیمیر پوتن سے اہم ملاقات کریں گے، جہاں دونوں رہنما بین الاقوامی فورم میں شرکت کے لیے جمع ہوئے ہیں۔ یہ فورم امن اور اعتماد کے بین الاقوامی سال کے حوالے سے منعقد کیا گیا ہے، جو بین الاقوامی یوم غیرجانبداری اور ترکمانستان کی مستقل غیرجانبداری کی 30ویں سالگرہ کے موقع پر بھی منایا جا رہا ہے۔ اعلیٰ سفارتی ذرائع نے جنگ کو بتایا کہ یہ ملاقات فورم کے ضمن میں منعقد ہو گی اور یہ انفرادی نوعیت کی ہو گی۔