• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنر کا ملتان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے ملتان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال کا دورہ کیا، جہاں ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے انہیں مختلف شعبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی،دورے کے دوران انہیں ہسپتال میں موجود جدید مشینری، انجیو پلاسٹی، انجیوگرافی یونٹس، آئی سی یو، سی سی یو اور او پی ڈی کے نظام کے حوالے سے آگاہ کیا گیا،ڈپٹی کمشنر نے وارڈز کا معائنہ کرتے ہوئے مریضوں اور ان کے لواحقین سے بھی گفتگو کی، ان کے مسائل سنے اور فوری حل کی یقین دہانی کرائی،انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولتوںکی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ملتان سے مزید