• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کرانے کی تجویز مسترد

اسلام آباد (مہتاب حیدر) حکومت نے وزارت آبی وسائل کی جانب سے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کرانے کی تجویز مسترد کر دی ہے۔ یہ تجویز پلاننگ کمیشن کی سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) کے اجلاس میں مسترد کر دی گئی، مؤقف یہ اپنایا گیا کہ نیلم جہلم منصوبے کی اربوں روپے لاگت اور مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہونے کی وجوہات کی تحقیقات کے لیے پہلے ہی ایک انکوائری کمیشن قائم کیا جا چکا ہے۔ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ (این جے ایچ پی پی) کو لاگت اور مدت میں بے تحاشا اضافے کی وجہ سے ایک کلاسیکی مثال کے طور پر پیش کیا جا سکتا ہے، کیونکہ اس کی لاگت 34 ارب روپے سے بڑھ کر 550 ارب روپے سے بھی تجاوز کر گئی۔ اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ منصوبہ انتہائی بُری طرح ناکام ہوا، لیکن اس کے ذمہ داروں کے خلاف اب تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس جمعہ کو وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، احسن اقبال، کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
اہم خبریں سے مزید