کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی ریجن کے صدر ندیم عمر نے کہا ہے کہ عبداللّٰہ خرم نیازی ڈائریکٹر کرکٹ آ پریشز پی سی بی پاکستان میں کرکٹ کا جال بچھا رہے ہیں جو کہ پاکستان کرکٹ کے لئے اچھا قد م ہے کراچی میں اکیڈمیز بھی عبداللّٰہ خرم نیازی کی پاکستان میں کرکٹ سب کے لئ کوششوں ے کا حصہ ہیں ان اکیڈمیز سے کھلاڑی اپنی خامیاں دور کر کے اپنے کھیل میں نکھار پیدا کرینگے اور اپنے شہر کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنی پرفارمنس سے اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے ملک اور شہر کا نام روشن کرینگے۔انہوں نےقائد اعظم ٹرافی جیتنے پر آر سی اے کے کے عہدیداران نے آ ر سی اے کے سیکرٹریٹ میں گلدستے اور ہار پہنا کر مبارکباد پیش کی اس موقع پر ندیم عمر نے سب عہدیداران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ جیت کراچی بلیوز کے کھلاڑیوں سپورٹ اسٹاف کے علاؤہ آ پ سب کی محنت کا نتیجہ ہے آ پ لوگ دن و رات کسی لالچ کے بغیر کرکٹ کے فروغ کے لئے کام کر رہے ہیں ہم لوگوں پر لوگ تنقید بھی کرتے ہیں مگر پھر بھی آپ لوگ ایمانداری محنت کے ساتھ گراس روٹ سے کھلاڑیوں کو سامنے لاتے ہیں ۔