• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف سے برطانوی وزیر مملکت بین الاقوامی ترقی و افریقہ جینی چیپ مین کی ملاقات

اسلام آباد( نیو زرپورٹر)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے برطانیہ کی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی ترقی و افریقہ محترمہ بیرونس جینی چیپ مین نے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ بیرونس چیپ مین اس وقت پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں۔ وزیراعظم اور بیرونس چیپ مین نے باہمی دلچسپی کے امور بشمول ترقیاتی تعاون، موسمیاتی تبدیلی، اقتصادی انگیجمنٹ اور وسیع تر علاقائی امور پر تبادلہء خیال کیا۔ وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مشترکہ تاریخ، مضبوط ادارہ جاتی روابط اور باہمی احترام پر مبنی دیرینہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے برطانوی پاکستانی تارکین وطن کے متحرک کردار پر بھی روشنی ڈالی۔
اہم خبریں سے مزید