• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کہتے تھے خاتون کو حق حکمرانی نہیں، آج پنجاب کی حکمران خاتون ہے، پرویز اشرف

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق وزیر اعظم پاکستان اور پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ہر دور میں سچ لکھنا، سننا اور بولنا بڑا مشکل کام ہے، میں نے بی بی سے سیاست سیکھی ہے۔ اس وقت کہا جاتا تھا خاتون کو حکمرانی کا حق نہیں ہے، آج پنجاب کی حکمران خاتون ہے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ہر بالغ کو ووٹ کا حق دلوایا اور کروڑوں لوگوں کو ووٹ کا حق ملا۔ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو ہی تھی جس نے اس آئین کی اس کی اصل صورت میں بحالی کے لڑتے لڑتے شہادت دے دی۔ آج پاکستان کو پیار اور عشق کی ضرورت ہے اور پاکستان کو ایک دوسرے کا درد بانٹنے کا ضرورت ہے۔ محمد خان ابڑو پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک تاریخ داں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے معروف مصنف و کالم نگار محمد خان ابڑو کی کتاب "The Travel of Truth" کی مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب رونمائی کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے کتاب کے مصنف محمد خان ابڑو، کراچی سوشل فورم کے صدر محبوب عباسی، معروف سنئیر مصنف مدد علی سندھی، سابق سینیٹر و معروف مصنف یوسف شاہین، رکن قومی اسمبلی مرزا اختیار بیگ، ایڈوکیٹ سید غلام شاہ و دیگر نے بھی خطاب کیا کیا۔

ملک بھر سے سے مزید