کراچی ( اسٹاف رپورٹر) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انشا اللّٰہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں کوئٹہ کا میئر جیالا ہو گا، عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولتوں کی فراہمی پارٹی کا مشن ہے۔بلاول بھٹو زرداری سے سابق وفاقی وزیر اور سابق صوبائی صدرپیپلز پارٹی بلوچستان میر چنگیز خان جمالی نے کراچی میں ملاقات کی اور کوئٹہ میں آئندہ بلدیاتی انتخابات اور صوبہ بلوچستان میں پارٹی کی تنظیمی وسیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی فلاح و بہبود پر یقین رکھتی ہے۔