• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمور کے قریب صادق آباد سے کوئٹہ آنیوالی کوچ کے 20 مسافر اغواء

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) صادق آباد سے کوئٹہ آنے والی کوچ پر نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 20 سے زائد مسافروں کو اغوا کر لیا ۔ واقعہ کشمور کے علاقے مرید شاخ میں پیش آیا ۔ کوچ کمپنی کے مالک شعیب لہڑی نے جنگ سے گفتگو میں بتایا کہ کوچ پر حملہ رات تقریباً ساڑھے گیارہ بجے کے قریب ہوا۔ مسلح افراد نے کوچ کو اچانک روک کر براہِ راست فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں کئی مسافروں کی چیخ و پکار سے ماحول خوفزدہ ہو گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اغوا کیے گئے افراد کی تعداد 20 سے زائد بتائی جاتی ہے۔ان کایہ بھی کہنا تھا کہ عینی شاہدین خواتین مسافروں کے مطابق حملہ آوروں نے مسافروں کو اغوا کر کے اپنی گاڑیوں میں منتقل کر لیا۔
اہم خبریں سے مزید