• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیا ٹائیکون جمی لائی چین کیخلاف سازش و بغاوت الزامات میں قصوروار قرار

کراچی (نیوز ڈیسک)میڈیا ٹائیکون جمی لائی چین کیخلاف سازش و بغاوت الزامات میں قصوروار قرار، 78 سالہ لائی 2020 سے گرفتار، عمر قید ہوسکتی ہے۔ برطانیہ کا مقدمے کو سیاسی بنیاد پر قرار دیتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ ، حقوقِ گروپس نے بھی تنقید کی ہے۔ ٹیلی گراف کے مطابق ہانگ کانگ کے میڈیا ٹائیکون اور برطانوی شہری جمی لائی کو عدالت نے دو الزامات پر قصوروار قرار دیا ہے۔ان پرغیر ملکی طاقتوں کے ساتھ ملی بھگت اور بغاوت کے الزامات ثابت ہوگئے۔
اہم خبریں سے مزید