• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ بلدیاتی انتخابات؛ پاک فوج اور ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت نےضلع کوئٹہ میں اٹھائیس دسمبرکوشیڈول بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے موقع پرپاک فوج اورایف سی تعینات کرنےکا فیصلہ کرلیا ہے۔یہ فیصلہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی درخواست پرکیا گیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کےپرامن انعقاد کےلیےسیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایاجارہا ہے۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 220 و 245کے تحت پاک فوج جبکہ انسداد دہشتگردی ایکٹ1997کےتحت حاصل اختیارات کواستعمال کرتے ہوئے فرنٹیئر کورکوتعینات کیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید