اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام کی جانب سے بھوٹان کے قومی دن کے موقع پر بھوٹان کے فرمانروا جگمے کھیسر نامگیال وانگچوک، شاہی حکومت اور بھوٹان کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔صدرِ مملکت نے بھوٹان کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ دن 1907 میں گونگسار اوگیان وانگچک کی پہلے ڈرک گیالپو کے طور پر تاج پوشی کی یاد دلاتا ہے جس نےوانگچوک شاہی خاندان کی قیادت میں ایک متحد اور جدید بھوٹان کی بنیاد رکھی۔