• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ماہ ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے

اسلام آباد( صالح ظافر) وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ماہ سوئٹزرلینڈ کے معروف سیاحتی مقام ڈیووس میں منعقد ہونے والے عالمی اقتصادی فورم (WEF) میں شرکت کے دوران متعدد اہم عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ یہ دورہ آئندہ برس میں وزیراعظم کا پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو عالمی اقتصادی فورم کے بانی کلاز شواب کی جانب سے باضابطہ دعوت موصول ہوئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید