• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان سلطانز کو ایک سال پی سی بی کے تحت چلانے پر غور، 40 لاکھ ڈالر بچت کی تجویز

کراچی(عبدالماجد بھٹی) پاکستان کرکٹ بورڈ 2026میں ملتان سلطانز کا انتظام خود سنبھالے گا۔31دسمبر کو ملتان سلطانز کے موجودہ مالکان کا پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ معاہدہ باضابطہ ختم ہوجائے گا۔ پی سی بی کے ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں اس بارے میں پالیسی طے کر لی جائے گی ، پی سی بی ایک سال کیلئے ملتان سلطانز کے معاملات خود سنبھالے گی اور اگلے سال اسے نیلامی کے بعد نئے مالک کے حوالے کیا جائے گا۔ اگر یہ تجویز قابل عمل ہوتی ہے تو پی سی بی کو سینٹرل پول سے تیس لاکھ ڈالرز ادا نہیں کرنا پڑیں گے جبکہ دس لاکھ ڈالرز کی اسپانسر شپ رقم بھی ادا نہیں کرنا پڑے گی۔ ایک سال میں پی سی بی کو40 لاکھ ڈالرز کی بچت ہوگی لیکن آڈٹ کمپنی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کو ایک سال کی فرنچائز فیس نہیں ملے گی۔ یہ فیس 850 ملین ڈالرز ہے۔ نومبر میں ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے پاکستان سپر لیگ فرنچائز ملتان سلطانز کو الوداع کہنے کا اعلان سوشل میڈیا کے ذریعے کیا تھا۔   
اہم خبریں سے مزید