لاہور (کورٹ رپورٹر )9 مئی حملہ کیس: شاہ محمود بری، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری کو 10، 10 برس قید کی سزا۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں کلب چوک جی او آر حملہ کیس میں محفوظ فیصلہ سنا دیا،عدالت نے شاہ محمود قریشی کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کر دیاجبکہ عمر سرفراز چیمہ ، ڈاکٹر یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، محمود الرشید ،قاسم الٰہی، محمد شہباز، مشتاق اور عبداللہ کو دس 10 سال قید کی سزا سنا دی،عدالت نے محمد رمضان، یاسر، طیب، علی، نور محمد، آفتاب، اکرم، عبداللہ، اختر، عدنان حیدر کو بھی بری کر دیا ، کیس میں دوران ٹرائل ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 21 ملزمان کے حتمی بیانات قلمبند کیے گئے جبکہ پراسیکیوشن کی جانب سے 56 گواہوں کو عدالت میں پیش کیا گیا۔