• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون اوّل آصفہ بھٹو زرداری نے سندھ ادارہ امراض قلب کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) پاکستان کی خاتونِ اول اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے سندھ کے ادارہ برائے امراض قلب شہید بینظیر آباد کی نوتعمیر شدہ عمارت کا افتتاح کردیا جو صوبے میں مفت اور جدید امراض قلب کا علاج فراہم کرنے کی جانب اہم سنگِ میل ہے۔ اس موقع پر سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا کہ نیا منصوبہ سندھ کے صحت انفراسٹرکچر میں ایک بڑا اضافہ ہوگا ,ہفتے کو ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر خاتون اول نے صحت عامہ کی دیکھ بھال کو مضبوط اور یقینی بنانے میں سندھ کے ادارہ برائے امراض قلب اور صوبائی حکومت کے کردار کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے ادارہ برائے امراض قلب جیسے ادارے باوقار طریقے سے بروقت اور مفت علاج فراہم کرکے مریضوں خاص طور پر پسماندہ طبقوں کے لوگوں کے لیے لائف لائن بن گئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید