کراچی(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ہفتے کی شب کراچی پہنچ گئے، مولانا فضل الرحمان کراچی، لاڑکانہ اور سکھر میں بڑے عوامی اجتماعات سے خطاب بھی کرینگے، جے یو آئی کے مرکزی ترجمان اسلم غوری اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مولانا سمیع الحق سواتی کےمطابق کراچی ایئرپورٹ پر جے یو آئی سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو اور صوبائی قیادت نے ان کا استقبال کیا،مولانا فضل الرحمان اتوار 21 دسمبر کو لیاری میں تحفظ دینی مدارس کانفرنس سے خطاب کریں گے،جبکہ دینی جماعتوں اور مذہبی قائدین کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،اسلم غوری کے مطابق سربراہی اجلاس میں آئینی ترامیم سمیت کئی اہم امور پر غور وخوض ہوگا ، سربراہی اجلاس میں اہم فیصلے بھی متوقع ہیں جے یو آئی کے سربراہ 22 دسمبر کو کراچی میں اتحادِ امت سیمینار سے خطاب کریں گے، 23 دسمبر کو لاڑکانہ میں جامعہ اشاعت القرآن والحدیث میں کانفرنس سے خطاب کریں گے۔