• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے کانگریس ممبران کو نامعلوم افراد ساتھ لے گئے

کراچی (شکیل یامین کانگا ) 28دسمبر کو پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ایگزیکٹو ممبرز ( کے پی کے ) کے انتخابات سے قبل سندھ سے تعلق رکھنے والے پی ایف ایف کے منتخب کانگریس ممبرز محمد صدیق اور کفایت اللہ کوموبائل میں سوار نامعلوم افراد اپنے ساتھ لے گئے، محمد صدیق کواتوار کو علی الصباح تقریباً 3 بجے ان کے گھر واقع ہاؤس نمبر K-752، محلہ K ایریا، کورنگی، کراچی سے پولیس نے حراست میں لے لیا۔موبائل میں پولیس اہلکار سوار تھے لیکن اس پر کسی تھانے کا نام درج نہیں تھاجبکہ کفایت اللہ کو آغا خان جمخانہ فٹبال گراؤنڈ میں میچ کے اختتام کے بعد گارڈن ویسٹ کے قریب سے حراست میں لیا گیا۔اس موقع پر سندھ فٹ بال کے صدر اعظم خان حراست میں لینے کی کوشش کی گئی لیکن ساتھیوں کی مزاحمت کی وجہ سے گرفتار نہیں ہوسکے۔تھانہ عوامی کالونی کورنگی کےایس ایچ اوملک عامر سے جب جنگ نے صدیق کے اغواء کے بارے میں پوچھا تو ان کا کہنا تھاکہ میرے علم میں ایسی کوئی بات نہیں ہے اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی درخواست تھانہ میں جمع کرائی گئی ہے۔ محمد صدیق کے بیٹوں کا جنگ سے باتیں کرتے ہوئے کہنا تھاکہ والد صاحب کو بغیر کوئی وجہ بتائے پولیس موبائل میں ڈال کر لیجایا گیا جبکہ ان کے پیچھےایک کار میں نقاب پوش افراد سوار تھے۔
اہم خبریں سے مزید