• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی بھی صورت اس ’حکومتی سیٹ اپ‘ کے ساتھ مذاکرات کی میز پر نہیں بیٹھیں گے، ترجمان پی ٹی آئی

اسلام آباد(ممتاز علوی) پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے مذاکرات کی تازہ پیشکش کو قطعی طور پر مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پارٹی کسی بھی صورت اس ’حکومتی سیٹ اپ‘ کے ساتھ مذاکرات کی میز پر نہیں بیٹھے گی جس پر عوامی مینڈیٹ چوری کرنے کا الزام ہے۔ ترجمان پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے ایک بیان میں کہا کہ اگر حکومت موجودہ سیاسی بحران کا حل نکالنے کے لیے سنجیدہ ہے تو وہ تحریک تحفظِ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی یا علامہ راجہ ناصر عباس سے رابطہ کرے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بانی چیئرمین عمران خان پہلے ہی ان دونوں رہنماؤں کو مذاکرات کا مکمل اختیار دے چکے ہیں۔ شیخ وقاص اکرم نے وزیراعظم کی پیشکش کو ’تضاد کا مجموعہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک طرف مذاکرات کی دعوت دی جا رہی ہے اور دوسری طرف ملک کی سب سے مقبول سیاسی جماعت اور اسکے بانی کیخلاف انتقامی کارروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو تنہائی میں قید رکھنا سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے رکھی گئی شرائط کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ "معافی مانگنے" کا مطالبہ حکومت کی سیاسی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔

اہم خبریں سے مزید