کراچی (نیوز ڈیسک) عالمی فٹبال اسٹار رونالڈو نے سعودی ریڈ سی ریزورٹ میں لگژری گھر خرید لیا۔ عرب میڈیا کے مطابق کریسٹیانو رونالڈو اور ان کی شریکِ حیات جورجینا روڈریگیز نے سعودی عرب کے ریڈ سی انٹرنیشنل میں واقع نوجوما، رٹزکارلٹن ریزرو میں لگژری رہائشی یونٹس خرید لیے ہیں۔ یہ ولاز نجی جزائر پر واقع ہیں۔