• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں ایس او ایس فٹ بال ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز

راولپنڈی (شکیل اعوان / اسپورٹس رپورٹر) راولپنڈی میں ایس او ایس فٹ بال ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز،ٹورنامنٹ میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، ملتان، پشاور، راولاکوٹ اور دیگر شہروں کی ٹیمیں موجود ،بچوں کو صحتمند کھیلوں کی سرگرمیاں فراہم کرنے سے اعتماد بڑھتا ہے، صبا فیصل، تبسم تنویر۔ تفصیلات کے مطابقراولپنڈی میں بے سہارا اور لاوارث بچوں کیلئے تین روزہ فٹبال ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا ہے، ٹورنامنٹ کا انعقاد لاوارث اور بے سہارا بچوں کی دیکھ بال کرنے والے عالمی ادارہ سیو آور سولز (SOS) کے زیر اہتمام کیا گیا ہے، فٹ بال ٹورنامنٹ میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، ملتان، مظفرآباد، سیالکوٹ، پشاور، خیرپور، سرگودھا۔ ڈھوڈیال۔ کھاریاں۔ فیصل آباد۔ راولپنڈی۔راولاکوٹ سمیت 14 شہروں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، ایس او ایس یوتھ ہاسٹلز کے 200 بچے کھیلوں کی سرگرمی میں شرکت کر رہے ہیں، جیتنے والی ٹیم کو نقد انعام اور ٹرافی سے نوازا جائے گا جبکہ ٹورنامنٹ میں شریک دیگر بچوں میں بھی انعامات اور تحائف تقسیم کئے جائیں گے،ٹورنامنٹ 26 دسمبر تک جاری رہے گا۔
اہم خبریں سے مزید