کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی اور جماعت اسلامی کے زیرانتظام آٹھ ٹاؤنز کے درمیان طلبہ کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کی تقریب بدھ کے روز وائس چانسلر سیکریٹریٹ جامعہ کراچی میں منعقد ہوئی۔ اس مفاہمتی یادداشت کا مقصد جامعہ کراچی کے آٹھ پوائنٹ بسوں کی بحالی اور بہتری کے ذریعے طلبہ کو محفوظ اورموثر سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔ مفاہمتی یادداشت پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی اور جماعت اسلامی کے مختلف ٹاؤنز کے چیئرمینز نے دستخط کیے۔ دستخط کرنے والوں میں چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ، چیئرمین نارتھ ناظم آباد عاطف علی خان، چیئرمین لیاقت آباد فراز حسیب، چیئرمین ماڈل کالونی ظفر احمد، چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن فواد احمد، چیئرمین نیو کراچی محمد یوسف اور ٹاؤن چیئرمین جناح ایسٹ رضوان عبدالسلام شامل تھے۔