• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین پاکستان آبدوز معاہدہ، بحری دفاعی صلاحیت میں بڑا اضافہ

کراچی (نیوز ڈیسک) چین پاکستان آبدوز معاہدہ، بحری دفاعی صلاحیت میں بڑا اضافہ، بیجنگ 8 جدید آبدوزیں دیگا، چار چین میں، چار ٹیکنالوجی ٹرانسفر کے تحت پاکستان میں بنائی جائیں گی، ادھر بھارت نے 3,500کلومیٹر رینج کا سب میرین سے لانچ ہونے والا جوہری بیلسٹک میزائل تیار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ انڈین میڈیا کے مطابق چین نے پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون مزید مضبوط کرتے ہوئے ہانگور کلاس کی 8 جدید آبدوزوں کے حصول کا معاہدہ کیا ہے جس کے تحت چار آبدوزیں چین میں تیار ہو رہی ہیں اور چار ٹیکنالوجی ٹرانسفر کے تحت پاکستان میں بنائی جائیں گی، اور یہ آبدوزیں جدید ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس ہوں گی جو پاکستان کی زیرِ آب جنگی صلاحیت میں نمایاں اضافہ کریں گی۔
اہم خبریں سے مزید