• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر ملتان

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ملتان محمد نعمان صدیق نے سبزی منڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں، نیلامی کے عمل اور دستیاب سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا، منڈی انتظامیہ اور متعلقہ افسران نے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے مختلف آڑھتوں اور سٹالز پر جا کر اشیاء کے معیار، وزن اور قیمتوں کی جانچ پڑتال کی،انہوں نے واضح کیا کہ مقررہ نرخوں سے تجاوز، منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے منڈی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیاد پر نیلامی اور قیمتوں کی مانیٹرنگ کی جائے اور خلاف ورزی کی صورت میں فوری کارروائی عمل میں لائی جائے ۔
ملتان سے مزید