گڑھی خدا بخش(این این آئی)خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے گڑھی خدابخش میں دختر مشرق شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دی۔ انہوں نے محترمہ بینظیر بھٹو، ذوالفقار علی بھٹو، مرتضیٰ بھٹو اور میر شاہنواز بھٹو کے مزارات پر پھول چڑھانے اور فاتحہ خوانی کی۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کی طرف سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق ?بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مزار پر بھی فاتحہ خوانی کی۔ بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے شہید میر مرتضیٰ بھٹو اور شہید میر شاہنواز بھٹو کے مزارات پر بھی پھول چڑھائے۔ ?بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے شہدائے جمہوریت کے مزار پر عوامی خوشحالی اور ملکی سلامتی کے لئے دعائیں بھی کیں۔