• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر بھٹو کی 18ویں برسی آج ملک بھر میں منائی جائے گی

نوڈیرو ( جنگ نیوز)سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی 18ویں برسی آج ملک بھر میں منائی جائیگی، اس سلسلے میں ملک بھر میں تقریبات منعقد کی جائیں گی جب کہ مرکزی تقریب گڑھی خدا بخش بھٹو میں ہوگی، جس میں ملک بھر سے پارٹی کارکنان، رہنما اور عوام کی بڑی تعداد شرکت کرے گی، برسی کے موقع پر بینظیر بھٹو اور دیگر شہداء کے مزارات کے اطراف صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں جب کہ آنے والے کارکنان اور زائرین کے لیے کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے پانی، طبی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو بھی حتمی شکل دی جا رہی ہے ۔ سیکیورٹی کے حوالے سے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید