کراچی (رپورٹ، نسیم حیدر) گورنر سندھ نے کہا کہ سعودی عرب کا دورہ کے دوران بے نظیربھٹو نے مسجد نبوی میں کھڑے ہوکر مجھے اپنا بھائی بنایا تھا اور وہ آج بھی بہن کی حیثیت بےنظیربھٹو کا احترام کرتے ہیں، سالگرہ پر شہید بی بی نے انہیں قیمتی کفلنگ کا تحفہ دیا۔ جیونیوز سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ دبئی میں ایک پاکستانی بزنس مین نے انہیں بےنظیربھٹو سے ملوایا تھا۔ بی بی کے گھرآنا جانا شروع ہوا۔ یہ وہ دور جب بے نظیربھٹو پاسپورٹ سے بھی محروم تھیں۔