• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی، دریائے چناب پر دلہستی ٹوپن بجلی منصوبے کی بھارتی منظوری

اسلام آباد (صالح ظافر) سندھ طاس معاہدے کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارت نے آخرکار مقبوضہ جموں و کشمیر میں دریائے چناب پر دلہستی اسٹیج،II پن بجلی منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ اس منصوبے پر بھارتی 3,277.45 کروڑ روپے لاگت آئے گی، جس کے بعد متنازعہ منصوبے پر آئندہ سال کے اوائل میں کام شروع کیا جا سکتا ہے۔، دیگر منصوبوں میں ساولکوٹ، رتلے، بسر، پکل دل، کُوَر، کیرو، کرٹھائی شامل ہیں۔انتہائی باخبر ذرائع نے ہفتہ کے روز یہاں “دی نیوز/جنگ” کو بتایا کہ دلہستی اسٹیج–II منصوبہ 260 میگاواٹ تک بجلی پیدا کرے گا۔ یہ منصوبہ پاکستان کے لیے دفاعی اور اسٹریٹجک نقطۂ نظر سے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق دریائے چناب پاکستان کے حصے میں آتا ہے جبکہ دلہستی اسٹیج–II کی تعمیر IWT کی مکمل نفی ہے — ایک ایسا معاہدہ جسے بھارت نے مجرمانہ انداز میں عالمی قوانین کو ٹھکراتے ہوئے معطل کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ پاکستان کو اپنے پانیوں پر حق حاصل ہے، مگر بھارت اسے اس حق سے محروم کرے گا۔ ہائیڈرو پاور کے ماہرین نے اس بھارتی فیصلے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ذرائع کے مطابق بھارتی حکام دریائے سندھ کے طاس میں زیر التواء تعمیراتی منصوبوں کو تیز رفتار بنانے میں مصروف ہیں اور اسی سلسلے میں مقبوضہ کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں دریائے چناب پر 260 میگاواٹ دلہستی اسٹیج–II پن بجلی منصوبے کی منظوری بھی دی جا چکی ہے۔ ایک بھارتی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ گزشتہ ہفتے کیا گیا۔ منصوبہ سرکاری شعبے کی کمپنی این ایچ پی سی لمیٹڈ تیار کرے گی اور اس پر 3,277.45 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔دلہستی اسٹیجII منصوبہ دلہستی اسٹیجI کی موجودہ انفراسٹرکچر سے فائدہ اٹھائے گا۔

اہم خبریں سے مزید