اسلام آباد (طاہر خلیل) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وفد نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادقکی قیادت میں حکومت کے اعلی سطح کا وفد نے سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی برسی کی تقریب میں شرکت کی ، نوڈیرو ہاؤس میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری، خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور فاتحہ خوانی کی،قومی اسمبلی ترجمان کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قیادت میں وفد گڑھی خدا بخش گیا، وفد میں مشیر وزیر اعظم رانا ثناء اللہ وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری اور اراکین قومی اسمبلی شامل تھے، وفدنے وزیر اعظم شہبازشریف کی خصوصی ہدایت پر برسی کی تقریب میں شرکت کی، وفد کی پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔