• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام یوم تاسیس اور تقریب حلف برداری

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام یوم تاسیس اور تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں، ضلعی و یونین کونسل سطح کے عہدیداران، کارکنان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے مہمان خصوصی چوہدری محمد سرور صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ پنجاب اور عمران لیاقت بھٹی صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ جنوبی پنجاب تھے جبکہ رانا عبدالرحمن مبشر جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ ملتان نے بطور میزبان خصوصی خطاب کیا۔ اس موقع پر مقررین نے جماعت کے نظریاتی سفر، تنظیمی استحکام اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر تفصیلی گفتگو کی۔چوہدری محمد سرور نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ بانیان پاکستان، قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کے افکار و نظریات کی حقیقی امین ہے۔ جماعت کا مقصد محض اقتدار حاصل کرنا نہیں بلکہ ایک ایسی فلاحی، دیانت دار اور عوام دوست سیاست کو فروغ دینا ہے جس میں عام آدمی کی عزت، حقوق اور مسائل کو اولین ترجیح دی جائے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران لیاقت بھٹی صدر مرکزی مسلم لیگ جنوبی پنجاب نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام طویل عرصے سے محرومیوں کا شکار ہیں ۔رانا عبدالرحمن مبشر نے اپنے خطاب میں ملتان میں جماعت کی تنظیمی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انٹرا پارٹی انتخابات شفاف، منظم اور جمہوری طریقے سے منعقد کیے گئے جس کا مقصد کارکنان کو قیادت کے انتخاب میں براہ راست شریک کرنا تھا۔تقریب کے دوران انٹرا پارٹی انتخابات میں کامیاب ہونے والے یونین کونسلز کے صدور، سینئر نائب صدور اور یوتھ صدور کو باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کیے گئے۔ اس کے بعد نو منتخب عہدیداران سے پارٹی آئین، منشور اور نظم و ضبط کی پاسداری کا حلف لیا گیا۔
ملتان سے مزید