• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معرکہ حق کے بعد معرکہ ترقی، ڈھائی کروڑ بچے اسکول سے باہر ہیں، احسن اقبال

سلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمارے ڈھائی کروڑ بچے اسکول سے باہر ہیں، معرکہ حق کے بعد معرکہ ترقی کیلئے کام کرنا ہوگا۔ہاؤس ہولڈ انٹگریٹڈ اکنامک سروے جاری کرتے ہوئے وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ اڑان پاکستان کے لیے 100 فیصد بچوں کو اسکول میں داخل کروانا ضروری ہے، ملک میں شرح خواندگی کو 90 فیصد کرنے کی ضرورت ہے، ملک میں تعلیمی ایمرجنسی کے ذریعے جہالت ختم کرنے کی ضرورت ہے۔وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاکہ پاکستان کو ڈیٹا کی بنیاد پر چلایا جائیگا، ملک کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کی گئی، زراعت شماری بھی ڈیجیٹل طریقہ کار پر ہوئی، مستند ڈیٹا کی بنیاد پربہترمنصوبہ بندی کی جاسکتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید