• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات: خاتون نے پسند کی شادی کیلئے اپنے 3 بچوں کو قتل کر کے لاشیں جلا دیں

گجرات (این این آئی) سرائے عالمگیر میں ایک خاتون نے پسند کی شادی کی خاطر اپنے دوست کے ساتھ مل کر اپنے ہی تین معصوم بچوں کو گلہ دبا کر قتل کر دیااور ان کی لاشیں جلادیں، بچوںکی عمریں 2سے سات برس کے درمیان تھیں۔پولیس کے مطابق سدرہ نامی خاتون چندروز قبل اپنے تینوں بچوں کے ساتھ اچانک لاپتہ ہو گئی تھی۔ شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کیا گیا، جس دوران دل دہلا دینے والا انکشاف ہوا۔تحقیقات کے مطابق ملزمہ سدرہ نے اپنے دوست بابر کے ساتھ مل کر تینوں بچوں کو گلہ دبا کر قتل کیا۔ بعد ازاں شناخت چھپانے کیلئے لاشوں کو جلایا اور انہیں آزاد کشمیر کے علاقے بھمبر میں دفن کر دیا گیا۔پولیس نے دورانِ تفتیش بچوں کی لاشیں برآمد کر کے ملزمہ اور اسکے ساتھی کو حراست میں لے لیا۔ ملزمہ نے اعتراف کیا کہ وہ بابر سے شادی کرنا چاہتی تھی اور اسی مقصد کیلئے سفاکانہ اقدام اٹھایا۔پولیس کے مطابق تینوں لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید